اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

عمران خان اور بشری کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
190ملین پائونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کہ عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا آرڈر کیا تھا، میں نے گزشتہ روز جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی لیکن انہوں نے وصول نہیں کی، استدعا ہے کہ آج عدالت وہ تحریری آرڈر جاری کر دے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں سونے کی قیمت میں 1600روپے فی تولہ کمی