ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ تورہ گولہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس لائن وانا میں تعینات پولیس محرر عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ محررعمران پولیس لائن سے گھر چھٹی پرجا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
