آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ

آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،صدر اور وزیراعظم کی شرکت

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ریس کورس پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، اور نوازشریف نے سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 24مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں تھیں، اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا تھا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا انتخابات : پاکستانی نژاد 2خواتین بھی کامیاب ہو گئیں