ویب ڈیسک: چار روز قبل قتل کا معمہ حل، قاری نظام الدین کا قاتل اس کا ناخلف بیٹا نکلا، دوستوں کے ساتھ مل کر اس نے اپنے والد کو قتل کیا۔
واقعات کے مطابق چار روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے قاری نظام الدین کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے، پولیس تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ قاری نظام الدین کا قاتل اس کا ناخلف بیٹا نکلا، اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی والد کو قتل کیا۔
پولیس نے ملزم کو دوستوں سمیت گرفتار کر لیا، اس سلسلے میں ڈی پی او اٹک نے کہا کہ قاتل میانوالی سے آئے تھے، لیکن تاحال قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے، اس لئے گرفتار قاتلوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او سٹی مجاھد عباس اور ڈی ایس پی صدر ملک افتخار کی سربراہی میں 48 گھنٹوں میں ملزمان ٹریس کیے، سیف سٹی کیمروں اور انٹیلیجنس بنیادوں پر قاتلوں تک رسائی ممکن ہوئی۔
