ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات کے دوران 2اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ضلع لکی مروت کی حدود بھانہ منجی والا میں پولیس پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار حوالدار احسان شہید جبکہ اس کا دوسرا ساتھی پولیس اہکار عرفان زخمی ہو گیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار عمران کو شہید کر دیا۔
