ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص

مانسہرہ، دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخِمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے علاقے چنار کوٹ بٹل ٹنل کے قریب دو ٹرکوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مانسہرہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ ریسکیو سٹیشن سے میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 35 سالہ ندیم، 40 سالہ جاوید اور 29 سالہ ندیم شامل ہیں جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 28 سال بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنمے کےبعد آر ایچ سی بٹل منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے پاکستان سے تعاون ناگزیر ہے، افغانستان