ملک بھر میں بارش کا امکان

پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ ہوا چلنے کے بھی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں، جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ :انتظامیہ کو شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے سے روک دیا گیا