ریاست کو تحریک انصاف کے ہاتھوں

ریاست کو تحریک انصاف کے ہاتھوں بلیک میل ہونے نہیں دینگے، طلال چوہدری

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کو تحریک انصاف کے ہاتھوں بلیک میل ہونے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست کو بلیک میل کر کے اپنے مقاصد پورے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن ہم کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا، جبکہ پی ٹی آئی والے امریکی بل سے متعلق خواب دیکھ رہےہیں، ان کی تمام تر خواہشات پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی فرد سے نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کےخلاف لابنگ کررہی ہے، یہ تو یہ بھی کہتے تھے کہ ٹرمپ کے حلف لینے سے پہلے ہی عمران خان باہر آ جائیں گے، ریاست کو تحریک انصاف کے ہاتھوں بلیک میل ہونے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال 89ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے، سردار محمد یوسف