ویب ڈیسک: ایف بی آئی ایجنٹ لے لاپتہ ہونے کے الزام میں امریکا نے ایران کے 3 انٹیلی جینس افسران پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق امریکی خزانہ اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے 3 انٹیلی جینس اہلکاروں پر ایف بی آئی ایجنٹ کو لاپتہ کرنے کا الزام ہے۔ اس صورتحال میں ایران کی وزارت انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے رضا امیری مقدم، غلام حسین محمدنیا اور تقی دانش ور پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں اہلکار ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ کی گمشدگی میں ملوث تھے، اور وہ ایران میں اغوا کے بعد دوران حراست انتقال کر گئے تھے۔ اس پابندی کے نتیجے میں اگر ان تینوں ایرانی عہدیداروں کی اگر امریکی حدود میں کوئی جائیداد ہے، تو اسے قرق کیا جائے گا، اور امریکیوں کو ان سے تعلق رکھنے سے باز رکھا جاتا ہے۔
امریکا کے سیکریٹری خذانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ لیونسن کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک انسانی حقوق کے حوالے سے ایران کے خراب ریکارڈ میں اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ لے لاپتہ ہونے کے الزام میں امریکا نے ایران کے 3 انٹیلی جینس افسران پر پابندی عائد کردی۔
