ویب ڈیسک: سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے پر امریکی کمیشن کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے پربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اور سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں۔
دوسری طرف مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھارت کو اقلیتوں سے متعلق غیر محفوظ ملک قراردینے کا مطالبہ بھی کیا۔
