ویب ڈیسک: روس یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت روس یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جو امریکی کوششوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے ریاض مذاکرات میں یوکرین اور روس کے ساتھ الگ الگ معاہدے کیے، جس کے بعد روس یوکرین بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
امریکا نے زرعی اور کھاد برآمدات کے لیے عالمی منڈیوں تک روس کی رسائی بحال کرانے میں مدد کا بھی وعدہ کیا، تاہم امریکا پائیدار امن کے حصول کے لیے فریقین سے بات چیت میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔
