دریائے سندھ پر کینال کسی صورت

دریائے سندھ پر کینال کسی صورت منظور نہیں، یہ ظلم ہے، نثارکھوڑو

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ دریائے سندھ پر کینال کسی صورت منظور نہیں، یہ علاقے کے ساتھ ظلم ہے۔
انہوں نے حیدرآباد میں پی پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حیدرآباد کے حیدر چوک پر کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی جمع ہوئے تھے، اس وقت بہت سی جماعتیں ساتھ تھیں اور فیصلہ کیا کہ جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔
نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پانی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، کیا حکومت کو معلوم نہیں کہ دریا سوکھے ہوئے ہیں، فصل بونے کا وقت ہے لیکن پانی نہیں، کالا باغ ڈیم کے خلاف پیپلزپارٹی نکلی اور کالا باغ بند کروایا، اب کینال بھی بند کروائیں گے، دریائے سندھ پر کینال کسی صورت منظور نہیں، یہ علاقے کے ساتھ ظلم ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مقامی افراد نے دہشتگرد پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا