آئی ایم ایف سے موسمیاتی پروگرام

آئی ایم ایف سے موسمیاتی پروگرام کا معاہدہ ہوا ہے، عوامی بھلائی کیلئے نہیں،مشیرخزانہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے موسمیاتی پروگرام کا معاہدہ ہوا ہے، عوامی بھلائی کیلئے نہیں، اس بارے میں وزیراعظم کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، پاکستان نے آئی ایم ایف سے موجودہ صورتحال میں جو پروگرام لیا ہے، وہ ایک 28 ماہ کا موسمیاتی پروگرام ہے، نہ کہ وہ پروگرام جس کا دعویٰ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا دعویٰ ایک بار پھر غلط ثابت ہو گیا، اور حقیقت میں پاکستان نے متوازی طور پر موسمیاتی پروگرام (آرایس ایف) کا معاہدہ کیا ہے، اس میں عوامی بھلائی کا کوئی پروگرام شامل نہیں۔
صوبائی مشیر خزانہ کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ پہلا جائزہ مکمل ہو چکا اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی طے پا چکا، لیکن حکومت عام لوگوں کے لیے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  کویت کاپاکستان کوتحفہ، تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئےتوسیع