رشتے کے تنازع پر فائرنگ

اسلام آباد: رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
واقعات کے مطابق اسلام آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اس خونی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں واقع ایک نجی سوسائٹی کے فیز تھری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ 2 گروہوں کے درمیان ہوئی، جس کی وجہ رشتے کی وجہ سے پیدا ہونے والا تنازعہ بتایا جا رہا ہے، جس سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ مسلح افراد کے حملے اور جوابی فائرنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو لاکھ سے زائد مستحقین تاحال رمضان پیکج سے محروم