ویب ڈیسک: امریکہ نے طالبان رہنما سراج حقانی کی گرفتاری پر انعام واپس لے لیا، اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے امریکی ذرائع نے طالبان رہنما سراج حقانی کی گرفتاری پر انعام ہٹانے کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں حقانی عسکری نیٹ ورک کے سینئر ارکان پر عائد کروڑوں ڈالر کے انعامات بھی واپس لے لیے ہیں۔
سراج الدین حقانی طالبان حکومت کے داخلی وزیر بھی ہیں، برطانوی زرائع ابلاغ کے مطبق امریکا نے افغانستان میں حقانی عسکری نیٹ ورک کے سینئر ارکان پر عائد کروڑوں ڈالر کے انعامات واپس لے لیے ہیں، جن میں اس کے رہنما سراج الدین حقانی شامل ہیں، یہ ایک اہم قدم ہے۔
اس وقت یہ نیٹ ورک طالبان حکومت کا اہم حصہ ہے، جو 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان پر قابض ہے، یہ معاہدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان صدر ٹرمپ کی پہلی مدت میں طے پایا تھا۔
یہ قدم صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز کے چند ہفتوں بعد اٹھایا گیا ہے اور چند دن بعد امریکہ کے حکام نے طالبان حکومت کے ساتھ کابل میں ملاقات کی تاکہ 2022 سے گرفتار امریکی سیاح کی رہائی ممکن ہو سکے۔
