ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں خان رازق پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع شاہ ولی قتال میں 8لاکھ کی ڈکیتی واردات ہوئی ہے، اور اس واقع میں دکان پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
اندرون شہر معروف بازار شاہ ولی قتال میں 8لاکھ کی ڈکیتی واردات صبح آٹھ بجے ہوئی، اس دوران موٹرسائیکل پر تین نقاب پوشوں نے آکر دن کی روشنی میں تالہ اور پھر شیشہ توڑا، اور تین منٹ کے اندر اندر واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
یہ علاقہ خان رازق پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔
