ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسپائرڈ ادویات خرید نے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ ادویات خرید کر مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی خان کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دوا کے نام پر زہر دینے کی خوفناک سازش بے نقاب ہوگئی، لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ ادویات خرید کر رات کے اندھیرے میں ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں پہنچائی گئیں، جو مریضوں کو فراہم کی جانی تھیں۔
