ویب ڈیسک: صحافی وحید مراد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، عدالت نے منظوری دیدی۔
ذرائع وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق وحید مراد نے مبینہ طور پر بی ایل اے سے متعلق پوسٹس اور بلوچستان کے حوالے سے متنازعہ مواد شیئر کیا تھا، اس لئے ان کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفتیش ضروری ہے، جبکہ ان کا موبائل فون بھی برآمد کرنا باقی ہے۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے وحید مراد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
