فلسطینی ہدایتکار رہا

اسرائیل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو تشدد کے بعد رہا کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم نو ادر لینڈ کے فلسطینی شریک ہدایت کار حمدان بلال کو تشدد کے بعد رہا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حمدان بلال کے وکیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی بستی کریات اربعہ کے تھانے میں رکھا تھا جہاں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فلم نو ادر لینڈ کے فلسطینی شریک ہدایت کار کے بھائی نیمر کے مطابق حمدان بلال کو رہائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فلم نو ادر لینڈ کے شریک اسرائیلی ڈائریکٹر یوول ابراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے اس حوالے سے اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: تعلیم کارڈ شروع کرنےکا فیصلہ، مفت بیگز و کتب فراہم