ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے تمام سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نئے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام سکولوں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک تعطیلات رہیں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق سکولز پرنسپل، ہیڈٹیچر اور کلیریکل سٹاف کو سکول میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ دوران تعطیلات طلبہ میں مفت کتب کی تقسیم کی جائے گی۔
