ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی پیش میں ہو گئیں ۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔
علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر پیش ہو گئیں۔
قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔
جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
