ویب ڈیسک: باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پہلا واقعہ تحصیل ماموند امانتہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عاد خان جاں بحق جبکہ مغاز خان زخمی ہو گئے جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا۔
دوسرے واقعے میں تحصیل سالارزئی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا زخمی ہو گیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔
