گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں

گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان میں خونریزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ دلخراش واقعہ گوادر میں پسنی اورماڑہ کے درمیان کلمت کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جن میں 5 افراد تو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دوران علاج ہی چل بسا۔ گوادر میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد امن دشمنوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے، جن میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد بلوچستان میں خونریزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا، گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، علی امین گنڈاپور