ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں موٹرکار نہر میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مہاجر کیمپ خٹکو شاہ میں موٹر کار نہر میں گرنے کی وجہ سے ایک شخص سمیت دو خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہوئے، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ ان جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات ر، مسمات م، مسمات ا، ساحل اور ایک بچی سکنہ خمبو سخاکوٹ شامل ہیں۔ یاد رہے ضلع مالاکنڈ میں موٹرکار نہر میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
