شب قدر آج نہایت مذہبی جوش

شب قدر آج نہایت مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائیگی

ویب ڈیسک: ہزار مہینوں سے بہتر رات شب قدر آج نہایت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں آتی ہے، ان میں سے کسی بھی رات ہو سکتی ہے، لیکن ماہ رمضان کی 27ویں‌شب اس کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، اس شب عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر بیان کیا گیا ہے۔
شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، آج شب نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی، جبکہ فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا اہتمام کریں گے، اور خواتین گھروں میں عبادت کریں گی. شب قدر کی رات لوگ اللہ سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔
یاد رہے ہزار مہینوں سے بہتر رات شب قدر آج نہایت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس شب کے حوالے سے قرآن مجید میں بھی آیات موجود ہیں. اس شب کی عبادات اور نوافل کی ادائیگی کیلئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف