شرپسند عناصر کے عزائم کبھی کامیاب

شرپسند عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی عکاس ہیں لیکن شرپسند عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی