ویب ڈیسک: بنوں واقعہ پر پاک افواجِ کی غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی ، تعزیت کرنے ان کے علاقے پہنچ گئے۔
مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بنوں کینٹ باؤنڈری وال واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہوئے۔
بریگیڈ کمانڈر کا تعزیت کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان باہمی تعلق مضبوط ہے۔ سیکورٹی فورسز کے افسران نے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا، ان کے لیے دعا کی اور یقین دلایا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں تنہا نہیں ہیں بلکہ افواجِ پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر سول انتظامیہ کے نمائندے اور وزیرِ مملکت پختون یار بھی موجود تھے، یہ محض ایک رسمی ملاقات نہیں تھی، بلکہ اس دوران مقامی افراد کے جذبات اور خدشات کو سنا اور سمجھا بھی گیا۔
علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ وہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں اور اس واقعے کے پس منظر کو بھی سمجھتے ہیں، کسی کو بھی اس واقعے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاکہ شرپسند عناصر اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
