ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے

اورکزئی، ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے بند، شہری پریشان

ویب ڈیسک: ضلع اورکزئی کے ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے بند پڑی ہیں، جس کی وجہ سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ماہ سے او پی ڈی سروس بند ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر اورکزئی میں او پی ڈی سمیت لیبارٹری او ٹی اور تمام سروسز بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں سروسز بندش کے باعث لاکھوں قبائل صحت سہولیات سے محروم ہیں، ہسپتال کے ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کئی ماہ سے فنڈ نہ ملنے کے ہم نے مجبورا احتجاجا سروسز بند کئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تنخواہیں نہیں ملتیں، احتجاج جاری رہیگا، ہسپتالوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی سی عرفان الدین نے کہا کہ عید کے بعد فنڈ جاری ہوگا۔ صحت کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ یاد رہے ضلع اورکزئی کے ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے بند پڑی ہیں، جس کی وجہ سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نہیں جوڑنا چاہئے