دہشت گرد حملے کے 16روز بعد

دہشت گرد حملے کے 16روز بعد جعفر ایکسپریس بحال

ویب ڈیسک: دہشت گرد حملے کے 16روز بعد جعفر ایکسپریس بحال کر دی گئی ہے۔ دو ہفتے قبل نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 16دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جبکہ جمعے کو جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔
امیر مقام اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، یاد رہے دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور فائرنگ کر کے 18 فوجیوں سمیت 26 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
یاد رہے دہشت گرد حملے کے 16روز بعد جعفر ایکسپریس بحال کر دی گئی ہے۔ دو ہفتے قبل نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرکوٹ حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب