اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں

اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، 13 افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، اس دوران اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کے دوران جہاں ایک طرف 13فلسطینی شہید ہوئے ہیں ، وہیں حماس ترجمان کی شہادت کا بھی کہا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا، مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی حملے میں 13فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف بھی شہید ہو گئے، اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے بعد تباہ حال انفراسٹرکچر کے باوجود اپنے علاقوں میں واپسی کی تھی۔
یاد رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ حالیہ اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کے دوران جہاں ایک طرف 13فلسطینی شہید ہوئے ہیں ، وہیں حماس ترجمان کی شہادت کا بھی کہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، سونے کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث 4 افراد گرفتار