ٹل سے پاراچنار امدادی سامان

ٹل سے پاراچنار امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج روانہ کیا جائیگا

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹل سے پاراچنار امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج روانہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹل سے پاراچنار امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج روانہ کیا جائے گا، امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں یہ تیسرا قافلہ ہے، قافلہ پاراچنار اور لوئر کرم کے مختلف مقامات کیلئے پہنچ جائے گا، طویل انتظار کے بعد قافلہ کیلئے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر صدر ٹریڈ یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع کرم میں ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے سبزی ، پھل اور عید کی چیزوں کا فقدان ہے، گاڑیاں پہنچنے سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید، شہری زخمی