ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں اور آفسز سے باہر آ گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے پشاور اور گرد و نواح میں بھی محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی،جبکہ گہرائی 198 کلومیٹر زیر زمین تھی، اور زلزلے کا مرکز ھندوکش ریجن افغانستان تھا. زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت صوبہ کے دیگر علاقوںشانگلہ ، چارسدہ ، نوشہرہ اور مضافاتی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا.
یاد رہے کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں اور آفسز سے باہر آ گئے۔
