وزیراعظم نے بلاول کو کینال معاملے

وزیراعظم نے بلاول کو کینال معاملے پر متفقہ فیصلہ کی یقین دہانی کرا دی، ثنااللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے بلاول کو کینال کے معاملے پر متفقہ فیصلہ کی یقین دہانی کرا دی، تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کریں گے، اور جو بھی فیصلہ متفقہ طور پر طے پایا اس پر عمل کریں گے، یہ باتیں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، لیکن یہاں تو وزیراعظم نے بلاول کو کینال کے معاملے پر متفقہ فیصلہ کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ اس موقع پر ہونیوالی میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ 6 کینال کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، اور جو بھی فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا اس پر عمل ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا، پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  طالبان پر روس کی جانب سے پابندی معطل، دہشتگرد تنظیموں سے بھی باہر