ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی، جس سے شہری شدید پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔
معمولی بارش اور ہوا نے واپڈہ کا نظام درہم برہم کر دیا، تحصیل کاٹلنگ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 15، 16 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ افطاری کے بعد سحری بھی بغیر بجلی کے گزارنی پڑی۔
تحصیل کاٹلنگ میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جمال گڑھی اور دیگر دیہاتی علاقوں میں پانی تک ناپید ہو گیا ہے، اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔
صآرفین کا کہنا تھا کہ محکمہ واپڈا بھاری بھاری بجلی بلز بھیجنے میں تو بڑا تیز ہے، مگر بجلی کی ترسیل میں مکمل ناکام، ایک بار بجلی ٹرپ کر جائے تو پھر دوبارہ بجلی آنے میں یہ لوگ گھنٹوں لگا دیتے ہیں، عوام نے دھمکی دی ہے کہ اگر گھنٹے کے اندر اندر بجلی بحال نہ ہوئی تو روڈ پر نکل کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
