ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے کچھ حصوں پر قبضے کی دھمکی دیدی، انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہو سکتا ہے جب حماس کی جانب سے قیدی نہ چھوڑے جائیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ جتنا حماس مغویوں کی رہائی سے انکار کرے گا ہم اتنا ہی طاقت سے حملے کریں گے، غزہ میں اب بھی 59 یرغمالی ہیں جن میں 25 زندہ ہیں۔
حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے زبردستی مغویوں کو واپس لینے کی کوشش کی تو تابوتوں میں واپس کریں گے، یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، صیہونی بمباری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے کچھ حصوں پر قبضے کی دھمکی دیدی.
