ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان رہا اور اس کے ساتھ ہی عید تعطیلات کے سبب بند ہو گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری دن کی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان رہا، اور اس کے ساتھ ہی ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 595 پوائنٹس کا اضافہ رہا اور اس دوران بازارِ حصص کا 100 انڈیکس آج 34 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 806 پر آ کر بند ہوا ہے، جبکہ شیئر بازار میں 32.99 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
