رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ34لاکھ سے متجاوز

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 34لاکھ سے متجاوز کر گئی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہے۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16لاکھ 54 ہزار 92 جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہے۔
اسلام آباد میں کل ووٹرزکی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ، بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار441 ہے۔
خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553، پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پانی روکنے کی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، دفتر خارجہ