250گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار

اشیائے ضروریہ پر مشتمل 250گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ویب ڈیسک: اشیائے ضروریہ پر مشتمل 250گاڑیوں کا قافلہ ہنگو سے پارا چنارپہنچ گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق 600کے قریب گاڑیوں کو ہنگو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید گاڑیاں گیمن چیک پوسٹ سے ٹل واپس بھیج دی گئیں۔
ہنگو ضلع انتظامیہ کے مطابق آج 600کے قریب گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا گیا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈھائی سو کے قریب گاڑیاں لوئر کرم علیزئی سے پاراچنار کی جانب بھیجا گیا ۔
گیمن چیک پوسٹ میں رکی ہوئی باقی گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا۔
تجارتی سامان میں آٹا، چینی، سبزیاں، پھل، ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ ٹول پلازہ کے قریب حادثہ میں ایک شخص جاں بحقِ، 3 زخمی