ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)انٹر پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 8 اپریل کو کرے گا جبکہ کیس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے جبکہ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی۔
