سونا مزید مہنگا

سونا مزید مہنگا ،فی تولہ 3لاکھ 21ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ 3لاکھ 21ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 21ہزار روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونا 2743 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کا ہوگیا، یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتیں برقرار رہی تھیں۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیا میں چین اور بھارت سونے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں مرحلہ وار اسلحہ جمع کرانے کا عمل جاری، آر پی فورس کے قیام کا فیصلہ