باجوڑ پولیس وین پر دھماکہ

باجوڑ میں پولیس وین پر بم دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: باجوڑ کے علاقے خار میں پولیس وین پر دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا تاہم واقعہ میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خار گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں کہیں جا رہی تھی۔
دھماکے میں ایس ایچ او سمیت پولیس وین میں سوار تمام پولیس اہلکار اس واقعے میں محفوظ رہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہیگا، شہبازشریف