سزاؤں میں کمی کا اعلان

عید الفطر : صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔
موصولہ دستاویز کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سنٹرل جیل لاہور میں 196اور اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
اسی طرح اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں