ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کئے گئے، جس میںٰ11 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی کارروائی کی، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کئے گئے، جس میںٰ11 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
