10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، چاند رات پر ہوائی وائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اس حوالے سے ڈی سی ناصر خان نے بتایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے، ضلع بھر میں آج سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران چاند رات پر ہوائی وائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے تعاون کریں۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، چاند رات پر ہوائی وائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56رنز سے ہرا دیا