چشتیاں جانے والی بس الٹ گئی

راولپنڈی سے چشتیاں جانے والی بس الٹ گئی، 5مسافر جاں بحق، 30 زخمی

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم 2 سالٹ رینج میں راولپنڈی سے چشتیاں جانے والی بس الٹ گئی، اس حادثے میں بس میں سوار 5مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی اور موٹروے پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی سے چشتیاں جانے والی بس الٹ گئی، اس حادثے کے وقت بس میں‌سوار 5مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں‌فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  امریکہ نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں