جمعۃ الوداع کے موقع پر عبادات

جمعۃ الوداع کے موقع پر عبادات کا خصوصی اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: ملک بھر کی مساجد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، اس صورتحال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ماہ مقدس رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے، جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، اور اس موقع پر کسی بھِ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کہتے ہیں، الوداع کے لغوی معنی رخصت کرنے کے ہیں چونکہ یہ آخری جمعۃ المبارک ماہ صیام کو الوداع کہتا ہے، اس لئے اس کو جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت ملک بھر کی مساجد میں عظیم اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے، خصوصی عبادات کے دوران جہاں دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں، وہیں ملک و ملت کے حوالے سے بھی دعاییہ تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔
جمعۃ الوداع اپنے اندر بے پناہ روحانی، نورانی کیفیتیں رکھتا ہے اور یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اب اس ماہ مقدس کے وداع ہونے کا وقت قریب آگیا ہے جس میں مسلمانوں کیلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ یاد رہے ملک بھر کی مساجد میں عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، اس صورتحال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں