پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد

پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں‌1اعشاریہ3 ارب ڈالرملیں گے،آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کمیونکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں‌1اعشاریہ 3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڑ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈ کی فراہمی کے سلسلے میں‌ بات چیت ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطاق آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پاکستان کو ملنے والے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے الگ فنڈ کے سلسلے میں‌پریس کانفرنس میں‌بتایا کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں‌1اعشاریہ 3 ارب ڈالر ملیں گے، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے پاکستان کیساتھ الگ الگ فنڈز فراہمی پر بات چیت ہوئی ہے، جو کامیاب رہی.
انہوں‌نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو ملنے والی 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی رقم 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے، جبکہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔
جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ نئی قسطوں کے لیے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا، اور ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں پاکستان کامیاب رہا، جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ یاد رہے چند روز قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔

مزید پڑھیں:  عدالت سے استدعا کی ہے کہ سب کو انصاف دیا جائے، شیخ رشید احمد