پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے منافع بخش مقام ہے، طارق فاطمی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ ‎افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں، جبکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے امید افزا اور منافع بخش مقام ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو منفرد مقام و حیثیت حاصل ہے، تاہم امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‎افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں، انہوں نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق مواقع اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقع سے استفادہ حاصل کریں، جو سب کیلئے بہترین ہے۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے امید افزا اور منافع بخش مقام ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی اور مکمل بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بارٹر پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ، اہم تجاویز پیش