ویب ڈیسک: غزہ کےمختلف علاقوں میں صیہونی بربریت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، تسلسل کے ساتھ جاری خونیں وارداتوں میں مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس سے مزید 40 فلسطینیوں شہید جبکہ اس موقع پر موجود درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہو گیا ہے، لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیِں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، لوگ بھوک و افلاس کا شکار ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ کےمختلف علاقوں میں صیہونی بربریت کا بازار گرم ہے، اس دوران ٹنوں بارود برسایا گیا ہے جس سے حالات مزید بگاڑ کا شکار ہو گئے ہیں.
