ویب ڈیسک: فلسطین حامی غیرملکی طلبہ کیخلاف امریکی جامعات میں کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی ان کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کا ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے، رومیسہ کو گزشتہ روز میساچیوسٹس میں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے الباما یونیورسٹی کے ایرانی طالب علم کو بھی حراست میں لینے اور ویزہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ فلسطین حامی غیرملکی طلبہ کیخلاف امریکی جامعات میں کریک ڈاؤن کی کارروائیوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آتی جا رہی ہے۔
